ہوم Breaking News ن لیگ کی خاتون رکن قومی اسمبلی مستعفی

ن لیگ کی خاتون رکن قومی اسمبلی مستعفی

0


پاکستان مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

ثوبیہ شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑ رہی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ہی ہوں گے۔

واضح رہے ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کےلے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے ۔ اراکین پاورلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور 600 سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہیں ہیں۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری ہیں جو کامیابی کی صورت میں دوسری مرتبہ یہ عہدہ سنبھالیں گے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار محمود اچکزئی ہیں۔

الیکٹورل کالج میں پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا، اس موقع پر اسلام آباد کے ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور 600 سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہیں ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version