پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے جہانگیرترین سے ملاقات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔
ملتان میں سربراہ آئی پی پی جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر عائشہ رجب بلوچ نے ان سے ملاقات کی۔ اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عائشہ رجب بلوچ نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
جہانگیرترین نے سابق ایم این اے کو پارٹی مفلر پہننا کر خوش آمدید کہا۔ عائشہ رجب نے آئی پی پی رہنما ہمایوں اختر کی سپورٹ کا اعلان بھی کیا