ہوم Breaking News وزیراعظم نے سربراہ پاک فضائیہ کی مدت ملازمت میں توسیع کردی

وزیراعظم نے سربراہ پاک فضائیہ کی مدت ملازمت میں توسیع کردی

0


وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دے دی۔ وزیراعظم نے مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس ایوان صدر بھجوادی، صدر مملکت آصف زرداری سمری پر کل دستخط کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کےسربراہ کی مدت ملازمت کل مکمل ہوگی تاہم ظہیر احمدبابرسدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔ صدر مملکت مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس پردستخط کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس ایوان صدر بھجوادی، صدر مملکت آصف زرداری سمری پر کل دستخط کریں گے، ایئر چیف کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی جائے گی۔

ظہیراحمدبابر سدھو نے 19 مارچ 2021 کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی تھی۔ انہوں نے 1986میں بطورفائٹرپائلٹ پاک فضائیہ میں شمولیت اختیارکی تھی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version