پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے آنے والے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور غصے میں کلاشنکوف کے بٹ مار کر ایک ٹرک کے شیشے توڑ رہے ہیں، بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ ٹرک کنٹینر کو لے کر کھڑا ہے۔
خیال رہے کہ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد پولیس نے جلسہ گاہ کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے اسٹیج خالی کرادیا۔