ہوم Breaking News ٹرمپ پر فائرنگ کرنیوالے ملزم سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ٹرمپ پر فائرنگ کرنیوالے ملزم سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

0


سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر کل قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے مشتبہ شخص کو مارٹن کاؤنٹی سےگرفتارکیا گیا۔

فلوریڈا پولیس کے مطابق مشتبہ شخص گالف کورس میں فائرنگ کرنے کے بعد رائفل چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا جسے بعد ازاں پولیس نے مارٹن کاؤنٹی سےگرفتارکیا جب کہ مبینہ حملہ آور فرار ہوتے ہوئے پیچھے دو بیگ، رائفل اور کیمرا چھوڑ گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے جانے والے 58 سالہ حملہ آور کا نام ریان ویسلے روتھ ہے اور وہ ایک چھوٹی تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے، ریان کا کوئی فوجی پس منظر نہیں مگر وہ ماضی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں میں یوکرین کی جنگ میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کرچکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریان ویسلے نے 2023 میں نیو یارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا تھاوہ یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد وہاں گیا تھا تاکہ یوکرین کی طرف سے لڑنے کے لیے افغان فائٹرز کو بھرتی کرسکے اور یوکرین کو اس کے لیے اجازت دینے پر راضی کرے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2002 میں بھی مبینہ حملہ آور ریان نے خود آٹومیٹک ہتھیاروں سے لیس کرکے ایک عمارت میں بند کرلیا تھا۔

دوسری جانب اپنے اوپر ہونے والے مبینہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں محفوظ ہوں اور کبھی ہار نہیں مانوں گا۔

واضح رہے گزشتہ روز فلوریڈا ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب سابق صدر وہاں گالف کھیل رہے تھے جب کہ اس سے قبل جولائی میں بھی ایک انتخابی ریلی کے دوران ان پر قاتلانہ حملا ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version