ہوم Breaking News ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے...

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

0


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آخری میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف بھی بمشکل فتح حاصل کی اور 3 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔

آئرلینڈ کا 107 رنز کا ہدف پاکستان کرکٹ ٹیم نے 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

فلوریڈا کے لارڈہل میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آئرلینڈ کی اننگز

آئرلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں صفر پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کے بعد آئرلینڈ کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں تاہم ساتویں وکٹ پرگیرتھ ڈیلانے اور ایڈائر نے 44 رنز کی شراکت بنائی۔

آئرلینڈ کی ٹیم مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 106 رنز بنا سکی۔ آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلانے 31، جوش لٹل22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عماوسیم نے 3، 3 جبکہ محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی اننگز

آئرلینڈ کے 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز محتاط رہا تاہم 23 رنز پر پہلی وکٹ صائم ایوب کی گری جو 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد محمد رضوان بھی 17 رنز بنا کر کیچ ہوگئے۔

فخر زمان 5 اور عثمان خان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ گرین شرٹس کی پانچویں وکٹ 57 رنز پر گری جب شاداب خان صفر پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد عماد وسیم بھی 4 رنز پر آسان کیچ دے بیٹھے۔ عباس آفریدی بھی 17 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

گرین شرٹس نے 18.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 32 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ آئرلینڈ کے مک کارتھی 3 اور کارٹس کمفر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ پہلے ہی اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں اور یہ ان کا موجودہ ورلڈکپ کا آخری میچ تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version