ہوم Breaking News ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں کون سے...

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں کون سے اہم کھلاڑی شامل؟ نام سامنے آگئے

0


نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ریگولر کپتان کین ولیمسن سمیت اسٹار کھلاڑی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

کیوی ریگولر کپتان کین ولیمسن مسلسل چوتھے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اسکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل شامل ہیں۔

بلیک کیپس ٹیم میں جیمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی بھی شامل ہیں، تاہم ایڈم ملن ٹخنے کی سرجری اور کائل جیمیسن کمر کی انجری کے ری ہیب کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

نیوزی لینڈ بورڈ نے بین سیئرز کو اسکواڈ میں ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version