ہوم Breaking News پارلیمانی کمیٹی نےپاکستان کے نئے چیف جسٹس کے نام کا اعلان کردیا...

پارلیمانی کمیٹی نےپاکستان کے نئے چیف جسٹس کے نام کا اعلان کردیا گیا

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمانی کمیٹی نےپاکستان کے نئے چیف جسٹس کے نام کا اعلان کردیا گیا۔ 

پارلیمانی کمیٹی نے سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر موجود جسٹس یحییٰ آفریدی کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا ہے۔ خیال رہے کہ 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا  بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ہو رہا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے 3 ارکان  علی ظفر، بیرسٹر گوہر  اور حامد رضا نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔اجلاس میں راجہ پرویزاشرف، فاروق ایچ نائیک،سید نوید قمر،کامران مرتضیٰ، رعناانصار، احسن اقبال، شائشتہ پرویز ملک، اعظم نذیر تارڑ  اور خواجہ آصف  شریک ہیں۔کمیٹی میں چیف جسٹس کی تقرری کے لیے سیکرٹری قانون کے بھیجےگئے 3 ججز کے نام پیش کردیےگئے۔دوران اجلاس جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سنی اتحاد کونسل کے  رہنماؤں سے  ٹیلیفونک رابطہ کیا اور  اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تاہم  سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

تاہم اب کمیٹی کے رکن اور ن لیگ کے سینیئر رہنما احسن اقبال کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا ہے۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version