ہوم Breaking News پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق روہت شرما نے کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق روہت شرما نے کیا کہا؟

0


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے اور پاکستان کے پاس بڑے مضبوط نوجوان فاسٹ بولر ہیں۔

بھارٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا پاک بھارت کرکٹ کا اسٹیٹس کیا ہے، میں یہی کہوں گا کہ مجھے کرکٹ کھیلنی ہے کیونکہ میں کرکٹر ہوں۔

بھارتی کپتان نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر بڑے مضبوط ہیں، پاکستان کی بیٹنگ بھی بہت اچھی ہے، میں سمجھتا ہوں مجموعی طور پر ایک اچھی ٹیم ہے۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مختلف ہوتا ہے،ٹیموں سے بڑھ کر لوگ بہت پسند کرتے ہیں، لوگ پاک بھارت ٹیموں کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں، مجھے پاکستانی فینز کے پیغامات ملتے ہیں جو مجھے اچھے لگتے ہیں، پاکستانی فینز کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں آپ کو چیلنج کا سامنا ہوتا ہے، اسی طرح انگلینڈ میں بھی آپ کو چیلنج کیا جاتا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version