ہوم Breaking News پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی:...

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی: صدر مملکت

0


صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے پر شدید اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری نے حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور چینی حکومت سے تعزیت بھی کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شانگلہ میں چینی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں چین کی حکومت اور ہلاک شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ چینی شہریوں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی بشام میں ہونے والے خودکش حملے پر شدید اظہار مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلی نے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا، انہوں نے متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بشام میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حادثے میں ہونے والی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین سے آنے والے بھائیوں پر حملہ انتہائی تکلیف دہ امر ہے، دکھ کی گھڑی میں چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے بھی بشام میں دہشت گردی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملے میں بےگناہ جانوں کی ضیاع پر دکھ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشام میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

واضح رہیں خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر مبینہ خودکش دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version