ہوم Breaking News پرویز الہیٰ کا ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ

پرویز الہیٰ کا ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ

0


پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔

بدھ کے روز ای سی پی کی جانب سے ملک بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے تحت 21 اپریل کو ملک بھر میں خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

شیڈول کے بعد خبر سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الٰہی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ پی پی 32 کی نشست مسلم لیگ ( ق ) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز چوہدری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فیملی کے افراد نے پرویز الہیٰ سے جیل میں ملاقات کر کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات پر دستخط بھی کروا لیے ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version