بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پشین میں آزاد امیدوار کےانتخابی دفتر پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس نے خانوزئی میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔