ہوم Breaking News پشین میں انتخابی دفتر کے باہر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، متعدد...

پشین میں انتخابی دفتر کے باہر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0


بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پشین میں آزاد امیدوار کےانتخابی دفتر پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے خانوزئی میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version