ہوم Breaking News پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا

0


پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کیلئے سوفٹ ویئر تیار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کا نفاذ یقینی بنا رہی ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے سوفٹ ویئر کی مدد سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلز چلانے والوں کی نشاندہی کریں گے، ان موٹر سائیکل سواروں پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی نشاندہی اور جرمانوں سے شہری ٹریفک قوانین پر زیادہ سنجیدگی سے عمل درآمد کریں گے۔

 




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version