پٹرول کی قیمت میں فی لٹر13روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 13 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔
پٹرول کی نئی قیمت 272.89روپے فی لٹر مقرر کردی گئی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت278.96 روپے مقرر کردی گئی۔