اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
جیو نیوز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے,لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 6پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 11روپے15پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔