ہوم Breaking News پہاڑی چوٹی سے جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی، دوسرے کی...

پہاڑی چوٹی سے جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی، دوسرے کی تلاش جاری

0


پہاڑی اسپانٹک کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے 2 جاپانی کوہ پیماؤں سے ایک کی لاش مل گئی، دوسرے کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔

چند روز قبل 2 جاپانی کوہ پیماؤں نے 7 ہزار میٹر سے بلند پہاڑی اسپانٹک کو عبور کرنے کی مہم کا آغاز کیا لیکن دونوں لاپتہ ہوگئے تھے۔

جب کہ بدھ تک امدادی کارکن ابتدائی سرچ آپریشن کے دوران دونوں لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کرنے میں ناکام رہے تھے۔

ریوسیکی ہیراوکا اور اتسوشی تاگوچی نامی جاپانی کوہ پیما پورٹرز کی مدد کے بغیر چوٹی سرکرنے کی کوشش کررہے تھے اور وہ 5 ہزار 300 میٹر بلندی پر واقع کیمپ ٹو تک پہنچ گئے تھے۔

پھر انہوں نے اپنا ایڈونچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے حکام کو آگاہ کیا۔

گلگت بلتستان کے علاقے شگر کے ڈپٹی کمشنر ولی اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ایک کوہ پیما کی ہلاکت ہوچکی ہے اور 9 رکنی ریسکیو ٹیم نے کوہ پیما کو محفوظ مقام تک پہنچا کر دوسرے کوہ پیما کی تلاش شروع کردی ہے۔

 




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version