پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کو پلے آف سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔
پی ایس ایل نائن کا لیگ مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ایونٹ میں کل پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کوالیفائر کھیلا جائے گا ، میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔
جمعے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ایلیمنیٹر ون میں مد مقابل ہوں گی۔
پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر سے قبل اسلام آباد یونائیٹیڈ کے اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کی و جہ سے ان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پلے آف میں شرکت مشکوک ہوگئے۔
پہلا ایلیمنیٹڑ جیتنے کی صورت میں اگلے میچز میں منرو کی شرکت کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔
واضح رہے کہ کولن منرو راولپنڈی میں آخری میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔