ہوم Breaking News پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ...

پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری

0


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا ٹاس کے موقع کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکان کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، کوشش کریں گے میچ میں فتح حاصل کرکے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

 




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version