ہوم Breaking News پی ایس ایل 9: حفیظ نے شاداب کی کپتانی کو ناقص قرار...

پی ایس ایل 9: حفیظ نے شاداب کی کپتانی کو ناقص قرار دے دیا

0


پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی محمد حفیظ نے شاداب کی کپتانی کو ناقص قرار دے دیا۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 9 کے ایک لو اسکورنگ میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کی تاہم حریف کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور 144 رنز ہی اسکور کر سکی جو ملتان سلطانز نے ایک گیند قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

میچ کے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساب کپتان محمد حفیظ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی کارکردگی پر برس پڑے اور ان کی کپتانی کو انتہائی ناقص قرار دے دیا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کپتان صرف بحیثیت بیٹر یا بولر پُرفارمر ہی نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنی حکمت عملی سے بھی میچ جتواتا ہے لیکن آج شاداب کے لیے بُرا دن تھا اس کے غلط فیصلے نے میچ ہروا دیا۔

سابق کپتان نے کہا کہ جس وقت ٹیم کو ضرورت تھی وہ بیٹنگ پر نہیں آئے اگر وہ آ جاتے تو اسلام آباد کے رنز بہت آگے تک جا سکتے تھے لیکن شاداب کے فیصلے سے لگا کہ وہ جہاں چاہیں بلے باز کی جگہ بیٹنگ پر آ سکتے ہیں اور جب آپ چاہیں اپنا نمبر پیچھے کر لیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version