پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ اس طرح وہ پہلے آف مرحلے کےلیے بھی کوالیفائی کرگئی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 228 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کے عثمان خان 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جانسن چارلس نے 42، یاسر خان نے 33 اور کپتان محمد رضوان نے 20 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سلطانز کی جانب سے دیا گیا 229 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری گیند پر حاصل کی۔
یونائیٹڈ کے کولن منرو نے 40 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان نے 31 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔
حیدر علی نے 13 پر 19 اور فہیم اشرف نے 14 پر 23 رنز کی اننگز کھیلی، آخری گیند پر چوکا لگانے والے عماد وسیم نے 13 گیندوں پر 30 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو اہم جیت دلوائی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد علی نے دو جبکہ ڈیوڈ ویلے اور کرس جورڈن نے ایک ایک وکٹ لی۔