ہوم Breaking News پی ایس ایل 9: پہلے میچ کیلئے لاہور میں ٹریفک ایڈوائزری پلان...

پی ایس ایل 9: پہلے میچ کیلئے لاہور میں ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

0


پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کیلئے لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کا میلہ آج سجے گا، افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 2 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور میزبان دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

اس کے لیے سٹی ٹریفک پولیس(سی ٹی او) نے ٹریفک کی موثر روانی اور شائقین کرکٹ کی آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا، اس دوران 4 ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز، 90 انسپکٹرز فرائض سر انجام دیں گے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم، ٹیموں کے روٹس، متبادل راستوں پر 900 سے زائد وارڈنز تعینات ہوں گے جبکہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے۔

عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے 3 پارکنگ اسٹینڈز مختص کیے گئے ہیں، میچ کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ،مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس روایتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کا یہ سیزن 17 مارچ تک جاری رہے گا پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version