ہوم Breaking News پی سی بی کی نئی سلیکشن کمیٹی میں اہم نام شامل

پی سی بی کی نئی سلیکشن کمیٹی میں اہم نام شامل

0


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کے سابق ایلیٹ امپائر علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی کے علاوہ حسن چیمہ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

اس سے پہلے محمد یوسف، اسد شفیق، کپتان اور ہیڈ کوچ سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے تاہم اب انہیں باقاعدہ ممبر نہیں بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب کپتان اور ہیڈکوچز سے ٹیم سلیکشن پر مشاورت ہوگی۔

قبل ازیں سابق کپتان محمد یوسف کے سلیکشن کمیٹی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version