ہوم Breaking News پی پی نے گورنر پنجاب کیلئے 3 نام منتخب کرلیے

پی پی نے گورنر پنجاب کیلئے 3 نام منتخب کرلیے

0


گورنر پنجاب کےلیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 3 نام منتخب کرلیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قمر زمان کائرہ، مخدوم احمد محمود اور چوہدری ریاض کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخواہ کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت جاری ہے، گورنر کے پی کیلئے بھی نام جلد شارٹ لسٹ کر لیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صدارتی الیکشن کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کے ناموں کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پائے گئے تھے جس میں فیصلہ کیا گیا تھا چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version