ہوم Breaking News چہرے پر وقت سے پہلے جُھریاں آرہی ہیں تو ان کا خاتمہ...

چہرے پر وقت سے پہلے جُھریاں آرہی ہیں تو ان کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟

0


خوبصورت اور جوان دکھنا ہر عورت کا خواب ہوتا ہے اور اسکے لیئے وہ ہر ممکن کوشش کرتی ہیں تاکہ جتنا ہوسکے وہ اپنی عمر کو چھپا کر اچھی دِکھ سکیں۔ لیکن آج کل اتنی مہنگائی ہوگئی ہے کہ خواتین کیلیئے اپنے اوپر پیسے لگانا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ ہر کوئی تو بوٹوکس ٹریٹمنٹ کے اخراجات نہیں اٹھا سکتا۔

اسلیئے آج ہم لائے ہیں ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا گھر میں بوٹوکس ٹریٹمنٹ کرنے کا طریقہ جس سے آپ کے چہرے کی جھریوں میں کافی حد تک کمی آئے گی اور ساتھ ہی آپکی اسکن جوان نظر آئے گی۔

گھریلو بوٹوکس کا طریقہ:
گھر میں بوٹوکس جیسا ریزلٹ لانے کیلیئے آپ کو دو چیزوں کی ضرورت ہے
۔ ایک عدد انڈا
۔ ایلو ویرا جیل

۔ آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ ایلوویرا جیل ملا کر اسے اچھے سے پھینٹنا ہے، اتنا کہ اس میں جھاگ بن جائے جیسا آپ کیک بنانے کیلیئے پھینٹتے ہیں۔

۔ اب اس ماسک کو اپنے پورے چہرے پر آنکھوں کے اور نیچے ہر جگہ لگائیں، اچھا ہوگا کہ کسی اور سے لگوا لیں تا کہ صحیح سے لگ سکے۔

۔ لگانے کے بعد ململ کا کپڑا یا اچھی کوالٹی والے ٹشو پیپر کو چہرے پر لگائیں جیسے شیٹ ماسک لگتا ہے ویسے، پھر اسکے اوپر دوبارہ یہ فیس پیک لگا کر اسے خشک ہونے دیں۔

۔ کسی کے چہرے پر یہ ماسک پندرہ منٹ میں خشک ہوجائے گا تو کسی کو آدھا گھنٹہ لگے گا، اسے پوری طرح خشک ہونے دینا ہے۔

۔ خشک ہونے کے بعد ماسک کو اوپر کی جانب سے اتاریں ماتھے کی طرف سے، اس سے آپکی پلکیں نہیں ٹوٹے نگی۔ ماسک ہٹانے کے بعد چہرے کو گیلے کپڑے سے صاف کرلیں یا سادے پانی سے دھولیں۔

۔ اگر آپکی اسکن بہت زیادہ خشک ہے تو آپ آخر میں وٹامن ای آئل چہرے پر لگا لیں۔

۔ اس ماسک کو روزانہ لگائیں، رات میں لگا لیں تو زیادہ اچھا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version