ہوم Breaking News ڈاکٹرشائستہ لودھی کا اداکارہ طوبیٰ انور سے متعلق بیان سامنے آگیا

ڈاکٹرشائستہ لودھی کا اداکارہ طوبیٰ انور سے متعلق بیان سامنے آگیا

0



حال ہی میں ڈاکٹر شائستہ لودھی نے یوٹیوبر حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے پوڈکاسٹ میں طوبیٰ انور سے کئے گئے انٹرویو کے باعث ہونے والی تنقید پر ان کا دفاع کیا اور اپنی رائے پیش کی۔

دوران انٹرویو اداکارہ و میزبان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے اپنے پوڈکاسٹ میں ساتھی اداکارہ طوبیٰ انور کو بہت معصوم پیش کرنے کی کوشش کی، جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تو ایسا کیوں کیا ؟

میزبان کے سوال پر ڈاکٹر شائستہ لودھی نے جواب دیا کہ میں نے انہیں معصوم دکھانے کی کوشش نہیں کی بلکہ وہ معصوم ہیں، وہ جیسی ہیں میں نے ویسا ہی انہیں دکھایا، میں ان کے والدین کو بھی جانتی ہوں، وہ ایسے ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے معاشرے کا مسئلہ ہے کہ اگر کوئی جائز کام کرے تو بھی اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کسی کے بارے میں کوئی رائے قائم ہوجاتی ہے تو اسے بدلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

ڈاکٹر شائستہ لودھی نے وضاحت دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں کوئی نہیں ہوتی کہ میں لوگوں کو جج کروں، جو مجھ سے جیسے ملے گا میں اس سے بھی ایسے ہی ملوں گی۔ اب اگر ڈاکٹر بشریٰ میرے پوڈکاسٹ میں آئیں گی تو میں انہیں بھی ویسی ہی عزت دوں گی۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version