پاکستانی اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ ڈرامے کے دوران انہیں ساتھی فنکار سے حقیقی محبت ہوگئی تھی۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ہم فنکار رومانوی ڈرامے کرتے ہیں اور کافی عرصہ ساتھ رہتے ہیں تو دل میں جذبات پیدا ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کردار سے نکلنا مشکل ہوتا ہے لیکن ہم ان جذبات کو سنبھال لیتے ہیں اور دل کو سمجھا لیتے ہیں۔
نوال سعید نے اس موقع پر ساتھی فنکار کا نام نہیں بتایا لیکن گزشتہ برس یہ افواہیں گرم تھیں کہ ان کا اداکار نور حسن کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ نور حسن نے بھی ایک پروگرام میں نوال سعید کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان سے پورا دن باتیں کرسکتے ہیں۔