ہوم Breaking News ڈیوڈ وارنر کا ٹی 20 فارمیٹ میں ریٹائرمنٹ کا علان

ڈیوڈ وارنر کا ٹی 20 فارمیٹ میں ریٹائرمنٹ کا علان

0


آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر ڈیوڈ وارنر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی۔

آئی سی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق مایہ ناز آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

یاد رہے کہ وارنر ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی پر پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے والے وارنر کا کہنا تھا کہ ان کا اپنے ملک کے لئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلنے کا وقت ختم ہورہا ہے۔

وارنر نے کہا کہ اب نوجوانوں کے لیے وقت آ گیا ہے کہ وہ آئیں اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں، ہمارے یہاں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔

وارنر اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی تین میچوں کی T20I سیریز کے لیے نیوزی لینڈ جائیں گے اور جون میں آسٹریلیا کے T20 ورلڈ کپ کا بھی حصہ بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version