ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،2دہشتگردہلاک
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، انتہائی مطلوب دہشتگرد اشرف شیخ اور برہان اللہ مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد اشرف شیخ اور برہان اللہ مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دہشتگرد کو ختم کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔