ہوم Breaking News کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی افغانستان سے آپریریٹ کر رہی ہے...

کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی افغانستان سے آپریریٹ کر رہی ہے جو ناقابل قبول ہے: وزیراعظم

0


وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے بطور پڑوسی افغانستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن بدقسمتی سے کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی وہاں سے آپریریٹ کر رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف پوری طرح صف آرا ہیں، ہماری خواہش ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں لیکن بدقسمتی ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پارا چنار میں وفاقی حکومت نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات پہنچائیں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرم سے مریضوں کو اسلام آباد شفٹ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف پوری طرح صف آرا ہیں، ہماری خواہش ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں لیکن بدقسمتی ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا افغانستان کے ساتھ ہماری طویل سرحد ہے، چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک معاشی اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں لیکن افغانستان سے دہشتگرد پاکستان میں حملے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو بارہا کہا کہ کالعدم تنظیم کو وہاں سے آپریٹ کرے گی تو یہ قبول نہیں، افغان حکومت کو کہنا چاہتا ہوں کہ دہشتگردی کے خلاف ٹھوس حکمت علی پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، پاکستان کی سالمیت کے بھرپور دفاع کا حق رکھتے ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version