ہوم Breaking News کان کے درد سے نجات دلانے میں مددگار نسخے

کان کے درد سے نجات دلانے میں مددگار نسخے

0


اگر آپ کو کبھی کان میں درد کی شکایت ہوئی ہو تو بخوبی جانتے ہوں گے کہ وہ کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔ کان میں درد کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسے ٹونسلز، ناک کے اندرونی حصے میں انفیکشن، کیویٹیز اور کان کا میل وغیرہ۔

عام طور پر اس طرح کے درد کا سب سے عام انفیکشن کان کے درمیانی حصے کو نشانہ بناتا ہے جس کے نتیجے میں اس عضو کا درمیانی حصہ سوج یا پھول جاتا ہے اور وہاں بھرجانے والے مواد کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے۔

کان میں درد اکثر بخار، فلو یا سننے میں معمولی مسئلے جیسی علامات کے ساتھ سامنے آتا ہے۔

بچوں میں یہ مسئلہ زیادہ ہوتا ہے مگر بڑے بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں اور عام طور پر اینٹی بایوٹیکس کا استعمال زیادہ ہوتا ہے جس سے گریز کرنا چاہئے۔

مگر اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کے کچن میں بہت کچھ ایسا ہے جو کان کے درد میں ریلیف دلاتا ہے۔

لہسن

لہسن کی دو پوتھیاں پیس لیں اور دو چائے کے چمچ مسٹرڈ آئل میں مکس کرلیں۔ پھر اس مکسچر کو اس وقت تک گرم کریں جب تک لہسن کی رنگت ہلکی سی سیاہ نہ ہوجائے، اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر چند قطرے متاثرہ کان میں ٹپکائیں، لہسن کی سن کردینے والی خاصیت درد میں افاقہ دے گی۔

تلسی کے پتوں کا عرق

ایک اور قدرتی نسخہ تلسی کے پتوں کا عرق ہے، کچھ پتوں کو پیس لیں اور نکلنے والے عرق سے متاثرہ کان کا علاج کریں، تاہم استعمال سے پہلے عرق کو اچھی طرح ہلا ضرور لیں۔

سیب کا سرکہ

کچھ مقدار میں اس سرکے کو گرم کریں اور متاثرہ حصے میں روئی کی مدد سے لگائیں، اس سرکے کو پانی میں مکس کرکے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، روئی وک اس میں بھگو کر اسے کان کے اندر رکھ دیں اور پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ جراثیم کش اور اینٹی فنگل ہونے کی وجہ سے یہ سرکہ کان کی تکلیف میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔

نمک

نمک کی کچھ مقدار کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اور پھر روئی کو اس پر پھیریں، پھر اس روئی کو کان میں دس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں، نمک کان کے اندر موجود سیال کو کھینچ لے گا اور سوجن کم ہوجائے گی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version