ہوم Breaking News کراچی ائیرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر ہونے والے حملہ پاک چین...

کراچی ائیرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر ہونے والے حملہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے: دفتر خارجہ

0


دفتر خارجہ نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی پر حملہ قرار دیا ہے۔ کراچی میں ائیرپورٹ کے قریب رات گئے ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں دو چینی ہلاک اور ایک زخمی ہوا، متاثرہ خاندانوں، بشمول چینی باشندوں، پاکستانیوں کیلئے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، زخمی چینی باشندے کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک عمل ناصرف پاکستان بلکہ پاک چین دیرینہ دوستی پربھی حملہ ہے، بزدلانہ حملے میں شامل افراد، بشمول مجیدبریگیڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم پر قائم ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے، یہ ظالمانہ عمل بغیر سزا نہیں رہے گا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version