ہوم Breaking News کم کھانے کے باوجود موٹاپے کی اہم وجہ سامنے آگئی؟

کم کھانے کے باوجود موٹاپے کی اہم وجہ سامنے آگئی؟

0


موٹاپا دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیل رہا ہے جو متعدد دائمی امراض بشمول ذیابیطس، کینسر اور دیگر کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔

ویسے تو خیال کیا جاتا ہے کہ ضرورت سے زیادہ کھانے اور ورزش نہ کرنے سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے مگراب ماہرین نے اس کی ایک بڑی وجہ کو دریافت کیا ہے۔ درحقیقت غذا میں وٹامن سی کی کمی بھی آپ کو موٹاپے کا شکار بنا سکتی ہے۔ یہ انتباہ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

جرنل کریٹیکل ریویوز ان فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ جسم میں وٹامن سی کی کمی سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں 23 ہزار کے قریب افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی جو 2 مختلف تحقیقی رپورٹس کا حصہ بنے تھے۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ موٹاپے سے جسم میں وٹامن سی کے افعال پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور معمولی ورم پیدا ہوتا ہے جس سے تکسیدی تناؤ بڑھتا ہے اور جسمانی وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ عالمی سطح پر وٹامن سی کی مناسب مقدار کا استعمال بہت کم ہوتا ہے اور بیشتر افراد اس وٹامن کی کمی کا سامنا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی سطح پر موٹاپے کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے روزانہ 45 ملی گرام وٹامن سی کے استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے مگر تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 70 کلوگرام وزنی فرد کو اضافی 17 سے 22 ملی گرام وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔

درحقیقت جسمانی وزن میں ہر 10 کلوگرام اضافے کے بعد اضافی 17 سے 22 ملی گرام وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔

محققین کے مطابق نئے شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ وٹامن سی کی روزانہ مقدار کے حوالے سے سفارشات پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذاؤں یا سپلیمنٹس سے وٹامن سی کا حصول آسانی سے ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سیب میں اوسطاً 10 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے تو اگر آپ کا جسمانی وزن 70 سے 80 کلوگرام ہے تو دن بھر میں ایک یا 2 اضافی سیب کھانے سے اضافی وٹامن سی کا حصول ممکن ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک مالٹے میں 70 ملی گرام یا کیوی فروٹ میں 100 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version