ہوم Breaking News کچا دودھ پینا صحت کیلئے فائدہ مند یا نقصان دہ؟

کچا دودھ پینا صحت کیلئے فائدہ مند یا نقصان دہ؟

0


یوں تو دودھ آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بنا کر جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے لیکن کچا دودھ آپ کی صحت کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔

دودھ کو بھینس، گائے، بھیڑ اور بکری سے حاصل کیا جاتا ہے، اس خالص دود میں مختلف بیکٹیریا ہوسکتے ہیں، جسے پینے سے آپ مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اسی لیے ماہرین طب کی جانب سے بھی دودھ کو کچا پینے کے بجائے اُبال کر پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ دودھ سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے۔

بیکٹیریل انفیکشن

کچے دودھ میں بیکٹیریا موجود ہوتا ہے جو پیٹ کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین بتاتے ہیں کچا دودھ پینے سے، متلی، اسہال سمیت پیٹ درد اور بخار بھی ہوسکتا ہے۔

حاملہ خواتین کیلئے نقصان دہ

حاملہ خواتین کو کچا دودھ پینے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس میں موجود لسٹیریا listeria نامی خطرناک بیکٹیریا موجود ہوتا ہے جو حمل ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر پیچیدگیاں بھی پیدا کرسکتا ہے۔ اس لیے کچا دودھ ماں اور بچے دونوں کی صحت کیلئے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔

کمزور قوت مدافعت کے افراد کیلئے خطرہ

قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے تاکہ آپ مختلف بیماریوں سے بچ سکیں لیکن جن افراد کی قوت مدافعت کمزور ہے اور وہ کسی مرض میں بھی مبتلا ہیں تو ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ کچے دودھ کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ ان کی صحت کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں۔

کم عمر بچوں کو کچا دودھ دینے سے گریز

ویسے تو دودھ کو کم عمر بچوں کیلئے بہترین مانا جاتا ہے کیونکہ ان کا قد اور جسم بڑھ رہا ہوتا ہے جس میں دودھ ایک اہم کردار اداکرتا ہے تاہم کچا دودھ کم عمر بچوں کو دینے سے گریز کرنا چاہیے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version