کچے میں 55 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق بنوں اور فیاض دولانی گینگ سے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن میں پچپن ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔
ڈی پی او دوست محمد کا کہنا ہے ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق بنوں اور فیاض دولانی گینگ سے ہے، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی متعدد پناہ گاہوں کو تباہ کردیا۔
دوست محمد نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والے افراد ڈکیتی، قتل، اغوا برائے تاوان کیسز میں مطلوب تھے۔
دوسری جانب کندھ کوٹ کے تھانہ تنگوانی، جمال اور شبیر آباد کی حدود میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔
استاد کے قتل کی سہولت کاری کے الزام میں چونتیس ملزمان گرفتار ہیں، اکیس افراد کے خلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دوران آپریشن مزید سات مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا اور ملزمان کے گھروں سے تین موٹرسائیکل برآمد کی گئیں۔
آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں جدید مشنری سے لیس رینجرز کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔