ہوم Breaking News کھیرے کے وہ اہم فوائد جن سے ہم اب تک لاعلم...

کھیرے کے وہ اہم فوائد جن سے ہم اب تک لاعلم تھے

0


کھیرا نباتات کے مشہور خاندان کا ایسا رکن ہے جو کہ دنیا کے اکثر ممالک میں بڑے شوق سے کچا کھایا جاتا ہے۔ یہ ایک بیل دار پودے کی سبزی ہے۔ اس کے پودے کی بیل یا تو زمین پر پھیل جاتی ہے یا آس پاس کے درختوں پر چڑھ جاتی ہے۔

اس کی کاشت کے بارے میں پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ موسم گرما میں ہوتا ہے اور اس کے پھل کو پکتے وقت گرمی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اب یہ دنیا کے اکثر ممالک میں پورے سال دستیاب ہوتا ہے۔ ہمارے ملک میں کھیرے کی دواقسام دستیاب ہیں۔ نمبر ایک دیسی کھیرا، نمبر دو ولائتی کھیرا

دیسی کھیرا:
دیسی کھیرا پاکستان میں عام پایاجاتا ہے۔ اس کھیرے کی جلد چمکدار صاف اور ملائم ہوتی ہے۔ اس کا رنگ سبز زرد و سفید ہوتا ہے اور یہ ذائقے میں قدرے شیریں ہوتا ہے اور اس کا مزاج سرد تر ہوتا ہے۔

ولائتی کھیرا:
یہ کھیرا بھی پاکستان میں کاشت کیا جاتا ہے لیکن یہ یورپ اور امریکہ میں ہوتا ہے اس کھیرے کی جلد موٹی کھردری اور دانے دار ہوتی ہے۔ اس کا رنگ گہرا سبز ہوتا ہے۔ مگر یہ چمک سے محروم ہوتا ہے اور ذائقے میں پھیکا ہوتا ہے۔

کھیرے کے طبی فوائد:
ہمارے ملک میں یہ گرمیوں کے ایام میں ایک عام اور سستے داموں ملنے والی سبزی ہے مگر بہت ہی کم لوگ اس کے دوائی اور غذائی فائدے جانتے ہیں۔ یہ بہت سارے امراض کا ایک بہترین قدرتی علاج ہے۔
سب سے بہترین کھیرا مکمل پکاہواہوتا ہے۔ کھیرا استعمال کرنے سے پہلے اس پر کالا نمک چھڑک کر استعمال کرنا چاہیے۔ اس سے یہ جلد ہضم ہوجاتا ہے۔ یہ ہمارے جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور طبیعت میں سکون پیدا کرتا ہے۔ یہ مدربول ہونے کی وجہ سے ہمارے جسم سے بذریعہ پیشاب فاسد اجزاء کا اخراج کرتا ہے۔ جگر کی گرمی کو ختم کرتا ہے۔ صفراء کی زیادتی میں مفید ہے۔ یرقان اور بخار میں فائدہ دیتاہے۔ معدے میں تیزابیت کی زیادتی اور پیاس کی شدت کو ختم کرتا ہے۔ جگر اور طحال کے ورم میں مفید چیز ہے۔ خون کی حدت کو ختم کرکے خون کو پتلا کرتا ہے۔ اس لیے یہ ہائی بلڈ پریشر میں مفید ہے۔ خونی بواسیر میں مفید ہے اور نیند خوب لاتا ہے۔ دل کو تسکین دیتا ہے۔

طب نبوی ﷺ میں کھیرے کے فوائد:
کیونکہ کھیرے میں ٹھنڈکی زیادتی ہوتی ہے اس لیے بعض مزاجوں اور جسموں کے لیے یہ نقصان دہ ثابت ہوسکتاہے اس لیے اس کو معتدل کرنے کے لیے اس کے ساتھ گرم چیز بھی استعمال کرنی چاہیے اگر ضرور ت ہوتو۔۔۔ہمارے پیارے نبی اکرمﷺ کھیرے کے ساتھ کھجور استعمال کرتے تھے اگرکھجور نہ ہوتو منقیٰ اور شہد کے ساتھ کھانا بھی فائدہ مند ہے۔ حضورپاکﷺ کا ارشاد ہے کہ کمزورلوگ فربہ ہونے کے لیے کھیرے کے ساتھ کھجور کھائیں تو انشاء اللہ موٹے ہوجائیں گے۔

جدید مشاہدات:
اس پھل میں غذائیت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے بیج مفرح اور پیشاب آور ہیں۔ یہ ان منفرد سبزیوں میں سے ایک ہے جس کو کھانے کے ساتھ کچا کھایاجاتا ہے۔ اس کو چھیل کر اس پر کالی مرچ کے ساتھ لیموں نچوڑ کر کھایاجائے تو اس کی غذائیت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
یہ کھانے کوجلد ہضم کرتا ہے اور بھوک بڑھاتا ہے۔ اس کے بیج نکال کر چھلکے اُتار کر سکھالینے کے بعد پیس کر شہد میں ملا کر کھانے سے آنتوں کی اکثر بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں۔ کھیرے کی بیل کے پتے سکھا کر پیس کر ان میں زیرہ سیاہ ملا کر بھون لینے کے بعد پیس لیں اور چائے کے چوتھائی چمچ کے برابر ناشتے کے بعد استعمال کریں۔اس سے گلے کی سوجن اتر جاتی ہے۔ لُو کے مریضوں کو بخار کے دوران کھیرے کے ٹکڑے کاٹ کر سر اور چہرے پر ملنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ طب یونانی میں اس کے بیجوں کا شربت، شربت بزوری بہت مفید ہے اور بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے جو کہ بہت سے فوائد کا حامل ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version