خواتین گھروں کی صفائی کیلئے مختلف اقسام کے کئی کلینرز استعمال کرتی ہیں، جو قیمت میں بھی خاصا بھاری ہوتے ہیں۔ لیکن کیا یہ سوچا جا سکتا ہے کہ انڈوں کے چھلکے اس کے متبادل ہوسکتے ہیں۔
انڈوں کو استعمال کرنے کے بعد ان کے چھلکوں کو عموماً پھینک دیا جاتا ہے، لیکن یہی چھلکے کئی چیزوں میں فائدہ دے سکتے ہیں۔ انڈوں کے چھلکوں کو مندرجہ ذیل طریقوں سے استعمال کرتے ہوئے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
ٹماٹر کے پودے کی حفاظت
اپنے ٹماٹر کے گملے پر موجود سراخ کے نیچے انڈے کے چھلکے رکھیں۔ یہ چونکہ کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اس لیے یہ ٹماٹر کے پھول کو سڑنے سے بچا سکتے ہیں۔
گھر کی صفائی
انڈوں کے چھلکوں سے چولہے، برتن، کاؤنٹر یا پانی کے دھبوں کوباآسانی صاف کیا جاسکتا ہے۔ اس کیلئے1 کھانے کے چمچ انڈے کے چھلکوں 3 کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا شامل کرکے ایک پیسٹ بنالیں اور چیزوں کو صاف کرلیں۔
پودوں
انڈے کے چِھلکے اکثرو بیشتر پودوں میں کیڑوں کو دور کرنے کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس کیلئے انڈوں کے چھلکوں کو کوٹ کر پودوں کی مٹی میں مکس کردیں۔
داغ دھبوں کو دور کرتے ہیں
کافی اور چائے کے مگ پرلگے داغ دھبوں کو انڈے کے چِھلکے سے دور کیا جاسکتا ہے۔ اس کیلئے چِھلکوں کو اچھی طرح کچل لیں، انہیں تھوڑے سے پانی کے ساتھ مگ میں ڈال کر رات بھر کیلئے چھوڑ دیں۔
انڈے کے چِھلکے مگ میں موجود داغوں دھبوں کو جذب کرلیں گے، اس کے بعد مگ کو فوم سے دھو لیں۔