ہوم Breaking News کیا آپ جانتے ہیں اخروٹ کا تیل کون سی بیماریوں میں مفید...

کیا آپ جانتے ہیں اخروٹ کا تیل کون سی بیماریوں میں مفید ہے؟

0


اخروٹ کا تیل سردیوں میں جسم.کو خشکی سے بچانے کت لیے مختلف لوشنز وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے. البتہ اس معدنیات اور وٹامنز سے بھرپور تیل کو جسم پر براہ راست بھی لگایا جاسکتا ہے اور اس میں کھانا بھی پکایا جاسکتا ہے.

اس آرٹیکل میں قارئین کع اخروٹ کے تیل کی افادیت بڑھانے کا طریقہ اور اس کے کچھ فائدے بیان کیے جارہے ہیں.

اخروٹ کے تیل میں ہم وزن زیتون کا تیل ملا لیا جائے تو اس کے فائدے دگنے ہوجاتے ہیں.

اخروٹ کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز زیادہ ہوتے ہیں، جو خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا کر دل کی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

اس تیل میں اینٹی انفلامیٹری ایجنٹ ہوتے ہیں، جو اسے مختلف بیماریوں جیسے گٹھیا اور دیگر سوزش کی تکالیف کم کرنے کے لیے موثر بناتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرا اخروٹ کا تیل آزاد ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کر سکتا ہے، اس طرح جھریوں اور عمر بڑھنے کی علامات کو روک کر لمبے عرصے تک دلکشی قائم رکھتا ہے.

اخروٹ کے تیل میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز دماغی افعال کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتے ہیں، یادداشت اور علمی کارکردگی بڑھانے میں مدد کرتے ہیں.

غذائی اجزاء اور صحت مند چکنائی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے اخروٹ کے تیل میں پکا کھانا جلد ہی پیٹ بھرنے کے احساس کو فروغ دیتا ہے، اس طرح وزن کو کم کرنے اور موٹاپے کی روک تھام میں مدد ملتی ہے.

اخروٹ کا تیل پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوطی بخشتا ہے. سردیوں میں ہڈیوں کے درد میں مبتلا افراد سونے سے پہلے اخروٹ کا تیل گرم کر کے جسم.پر ضرور مساج کریں.




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version