ہوم Breaking News کیا آپ جانتے ہیں کتے رات کے وقت کیوں بھونکتے ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کتے رات کے وقت کیوں بھونکتے ہیں؟

0


کتے رات میں اکثر بھونکتے یا روتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف پیدا ہوجاتا ہے اور اس کو لے کر کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اب کچھ برا ہونے والا ہے۔

تاہم معاشرے میں موجود یہ سوچ درست نہیں کہ کتوں کے رونے یا بھونکنے سے کچھ برا نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ ان کے رویے کا ایک حصہ ہے جس کے ذریعے وہ آپس میں بات چیت کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق سڑک یا گلی میں موجود کتے رات کے وقت اس لیے بھونکتے ہیں تاکہ وہ اپنی موجودگی کا دعویٰ اور اپنے علاقے کا دفاع کرسکیں، ایسا کرکے کتے علاقے میں غلبہ قائم کرتے ہیں اور کسی دوسرے علاقے کے کتوں کو اپنی جگہ پر آنے نہیں دیتے۔

اس کے علاوہ کتے بھونک کر اپنے ساتھیوں کو بھی خطرے سے آگاہ کرتے ہیں اور انہیں خبردار کرتے ہیں۔

کتوں کے رونے کی وجہ؟

کتے بہت عجیب اور بہت زور سے روتے ہیں جو ہم انسانوں کو خوف میں مبتلا کردیتے ہیں۔

اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کتے کسی بیماری یا تکلیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے روتے ہیں جب کہ موسم کی سختی بھی ان کے رونے کی وجہ بن سکتی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version