گاڑیوں میں لوگ روزانہ ہی سفر کرتے ہیں مگر ان کے متعدد فیچرز سے لاعلم ہوتے ہیں۔
اگر آپ نے غور کیا ہو تو اکثر گاڑیوں کے پچھلے شیشے (Back Windshield) پر چند لکیریں بنی ہوتی ہیں جنہیں ہم ایک ڈیزائن سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں۔
مگر ان لکیروں کی موجودگی کے پیچھے ایک خاص مقصد پوشیدہ ہے جن کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔ رپورٹ کے مطابق یہ لکیریں خاص طور پر موسم سرما کے دوران ڈرائیورز کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔
سردی کے موسم میں گاڑیوں کی ونڈ شیلڈ پر نمی جمنا شروع ہوجاتی ہے جس کے باعث باہر کا کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا۔
اور ایسا اکثر گھر کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ ایسے میں یہ لکیریں ڈرائیورز حضرات معاون ثابت ہوتی ہیں۔
گاڑیوں کے پچھلے ونڈ شیلڈ پر موجود لکیریں رئیر ڈی فروسٹر کا کام کرتی ہیں۔ اور یہ لکیریں اصل میں تاریں ہوتی ہیں جنہیں شیشے کے درمیان نصب کیا جاتا ہے۔ اور الیکٹرک کرنٹ ان تاروں کے ذریعے گزرتا ہے تو ان میں حرارت پیدا ہوتی ہے جس کے نتیجے میں پیچھے کی ونڈ شیلڈ سے دھند غائب ہو جاتی ہے۔