ہوم Breaking News کیا شاہد آفریدی سیاست میں آ رہے ہیں؟ اہم بیان آگیا

کیا شاہد آفریدی سیاست میں آ رہے ہیں؟ اہم بیان آگیا

0


سابق قومی کپتان شاہد آفریدی جو حالیہ کچھ عرصے میں سیاسی حوالے سے بھی بیانات دے رہے ہیں سیاست میں آنے سے متعلق بتا دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بوم بوم کے نام سے دنیا بھر میں مشہور شاہد خان آفریدی جنہوں نے لگ بھگ 20 سال تک انٹرنیشنل کرکٹ میں دھوم مچائی اور اب نجی لیگز کے ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں۔

حالیہ کچھ عرصے میں ان کے بعض بیانات سیاسی تناظر میں دیکھے جا رہے تھے جس کے باعث سابق اسٹار کرکٹر کے سیاسی میدان میں انٹری دینے کی بازگشت بھی ہونے لگی تھی۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران جب ان سے سیاست سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بغیر لگی لپٹی کہہ دیا کہ میں پہلے سیاست میں آنا چاہتا تھا اور میرے ذہن میں ایک پارٹی بھی تھی لیکن 2021 کے بعد میں نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اب سیاست میں شامل ہونا نہیں چاہتا بلکہ اپنی ساری توجہ انسانیت کی فلاح وبہبود کے کاموں پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔

سیاست سے بیزاری کی توجیح پیش کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ یہاں اقتدار میں لوگ کام نہیں کرتے اور اپنی توانائیاں صرف لڑنے پر خرچ کرتے ہیں، اسی لیے وہ اس سے دور رہنا چاہتے ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version