ہوم Breaking News کیا چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل پر غور ہو رہا ہے؟ بڑا...

کیا چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل پر غور ہو رہا ہے؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

0


معروف کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہےکہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں جائےگی۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کردیا گیا ہےکہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائےگی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو بتایا ہےکہ انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان ٹیم نہ بھیجنے کو کہا گیا ہے۔

خیال رہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی پیشرفت کے بعد آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مبتادل پلان پرکام کرنا ہوگا اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور یو اے ای میں میچز کرانا ہوں گے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ہائبرڈ ماڈل میں سری لنکا کا آپشن بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

اس دعوے پر ردعمل میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور بھارت کے نہ آنے کے باوجود ہم اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہےکہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آرہی مگر بھارتی بورڈ نے ٹیم بھیجنے کے حوالے سے اب تک تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم کے نہ آنے کا تحریری طورپربتایا گیا تو حکومت کے پاس جاؤں گا اور پھر حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پرعمل کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھاکہ 2 ماہ سے بھارتی میڈیا پر خبریں آرہی تھیں کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی، چاہتے ہیں کھیل میں سیاست نہ ہو، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات ہوئی اور نہ ہوگی۔ پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کے جذبات کا مظاہرہ کیا ہے مگر ہردفعہ یہ توقع نہ رکھی جائے، اگرکوئی صورت حال ہے توپی سی بی کوتحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version