ہوم Breaking News کے پی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال

کے پی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال

0


خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوگئی، ارکان کے درمیان سخت تلخ کلامی ہوئی، لاتوں اور مُکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن ارکان نے اسپیکر سے بات کرنے کا وقت مانگا تھا۔ اپوزیشن ارکان کو بات کرنےکا موقع نہ ملنے پر تلخ کلامی ہوئی۔ارکان اسمبلی نے لاتوں اور مُکوں کا آزادانہ استعمال کیا۔

تلخ کلامی کے دوران تحریک انصاف کے نیک محمد اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے اقبال وزیر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، گتھم گتھا ہونے والے دونوں ایم پی ایز کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس جاری تھا جہاں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خطاب کیا جس کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہوئی۔

اپوزیشن اراکین نے اسپیکر اسمبلی سے بات کرنے کےلیے وقت مانگا تھا، وقت نہ ملنے پر تلخ کلامی ہوئی اور اس کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version