ہوم Breaking News گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

0


وفاقی حکومت نے 2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی ، اس سے قبل 50 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو درآمد کرنے کی اجازت تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی۔

جس کے تحت 2ہزارکلومیٹرتک استعمال شدہ گاڑیاں درآمدکرنےکی اجازت دے دی گئی، اس سے قبل50کلومیٹرتک استعمال شدہ گاڑی کودرآمد کرنے کی اجازت تھی

امپورٹ پالیسی میں کہا گیا ہے کہ 2ہزارکلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو نئی گاڑی تصور کیا جائے گا جبکہ غیر رجسٹرڈ اور 2 ہزارکلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جاسکیں گی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version