ہوم Breaking News گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے گھر کی ویڈیو وائرل

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے گھر کی ویڈیو وائرل

0


اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا تعلق ایک متوسط طبقے سے ہے۔ ارشد ندیم کے پنجاب کی تحصیل میاں چنوں کے گاؤں میں موجود آبائی گھر ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایتھلیٹ کا گاؤں میں مٹی سے بنا چھوٹا سا گھر تین کمروں پر مشتمل ہے۔

گھر کے صحن میں ایک طرف تھوڑی سی جگہ ورک آؤٹ کرنے کے لیے بھی مختص کی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ، سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس کے مطابق ارشد ندیم کا میاں چنوں کی مہنگی ترین سوسائٹی میں ایک ذاتی گھر بھی ہے۔

 

 

ایتھلیٹ کے اس ذاتی گھر کی مالیت کروڑوں میں ہے اور ان کے پاس 60 سے 70 لاکھ مالیت کی ایک گاڑی بھی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version