ہوم Breaking News گوگل کروم نے صارفین کیلئے بہترین سکیورٹی فیچر متعارف کروا دیا

گوگل کروم نے صارفین کیلئے بہترین سکیورٹی فیچر متعارف کروا دیا

0


گوگل کی جانب سے کروم ویب براؤزر میں ایک نئے سکیورٹی فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جو حساس معلومات کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔

اس فیچر کے تحت اینڈرائیڈ فونز پر گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین جب فون اسکرین شیئر یا ریکارڈ کریں گے تو ویب براؤزر کی جانب سے خودکار طور پر حساس معلومات جیسے پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبروں کو بلاک کر دیا جائے گا۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ موجودہ عہد میں اسکرین شیئرنگ کا استعمال کافی زیادہ ہو رہا ہے اور زیادہ افراد کے ساتھ اسکرین شیئرنگ خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کروم کے تجرباتی فیچرز کے پیج پر اس نئے فیچر کا عندیہ ملا۔

ابھی یہ فیچر صارفین کو دستیاب نہیں مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب اس فیچر کو ان ایبل کیا جائے گا تو اسکرین شیئرنگ کے دوران پیج پر حساس تفصیلات جیسے پاس ورڈز یا دیگر خودکار طور پر بلاک ہو جائیں گی۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ 5 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر صارفین کو دستیاب ہوگا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ گوگل کی جانب سے حساس تفصیلات کا تعین یا انہیں بلاک کیسے کیا جائے گا۔

مگر گوگل کروم کے انکوگنیٹو موڈ پر بھی اسکرین شیئرنگ یا ریکارڈنگ کرنا ممکن نہیں، تو بظاہر یہ نیا فیچر اسی پر مبنی محسوس ہوتا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version