ہوم Breaking News 2025 کیلئے فرانسیسی نجومی اور نابینا بابا وانگا کی خوفناک پیشگوئیاں

2025 کیلئے فرانسیسی نجومی اور نابینا بابا وانگا کی خوفناک پیشگوئیاں

0


بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا اور فرانسیسی نجومی نوسٹرا ڈیمس کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے دنیا بھر کے تاریخی اور افسوسناک واقعوں سے متعلق سچ پیشگوئیاں کی تھیں۔

بابا وانگا کی بات کی جائے تو ان کی پیدائش 1911 میں جب کہ موت 1996 میں ہوگئی تھی، اس وقت ان کی عمر 85 برس تھی، لیکن مرنے سے قبل وہ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیشگوئیاں کر گئی تھیں ، ان میں سے ایک 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی تھی۔

بابا وانگا کی پرورش رومانیہ میں ہوئی، تاہم جب وہ 12 برس کی تھیں تو رومانیہ میں شدید مٹی کا طوفان آیا جس میں وہ نابینا ہوگئیں۔

یہ ناصرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔

فرانسیسی نجومی نوسٹرا ڈیمس کون تھا اور اس نے کیا پیشگوئیاں کیں جو سچ ثابت ہوئیں؟

16ویں صدی کے نجومی نوسٹرا ڈیمس کی بات کی جائے تو ان کا انتقال 1566 میں ہوا تھا لیکن مرنے سے قبل انہوں نے بھی کئی ایسی پیشگوئیاں کیں جو درست ثابت ہوئیں جن میں ایڈولف ہٹلر کا عروج، امریکی صدر جان ایف کینیڈی کا قتل، اور یہاں تک کہ کووڈ 19 کی وبائی بیماری سے متعلق بھی انہوں نے پیشگوئی کررکھی تھی جو درست ثابت ہوئی۔

نابینا نجومی بابا وانگا کی 2024 کیلئے کی گئیں اہم پیشگوئیاں

اس کے علاوہ انہوں نے لندن میں لگنے والی آگ (Great Fire Of London) اور ہیروشیما اور ناگاساکی کے ایٹم بم دھماکوں جیسے تاریخی واقعات کی بھی پیشگوئی کی تھی۔

تاہم اب 2025 کے لیے انہوں نے خبردار کیا ہے کہ یورپ ہنگامہ آرائی کا مرکز بنے گا، ساتھ ہی انہوں نے ایک طاعون کے پھیلنے کی پیشگوئی کی اور کہا کہ یہ قدیم طاعون دشمنوں سے بھی بدتر ہو گا۔

2025 کے لیے انہوں نے تباہ کن واقعات کے دوبارہ سر اٹھانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ برطانیہ اور براعظم کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔

نوسٹرا ڈیمس کی 2025 کے لیے کی گئیں پیشگوئیاں:

1) یورپ میں ظالمانہ جنگیں

2) برطانیہ کے متاثر ہونے کا خدشہ

3) قدیم طاعون کی بحالی

4) برازیل میں آتش فشاں پھٹنے کا امکان اور مہلک سیلاب

5) روس یوکرین تنازع ختم ہوجائے گا

نابینا بابا وانگا کی 2025 کے لیے پیشگوئیاں:

1) یورپ میں تنازعات کی وجہ سے شروع ہونے والی عالمی آفت

2) دنیا میں ایلین کا خطرہ

3) کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

4) دنیا کا خاتمہ 2025 میں شروع ہوگا لیکن انسانیت 5079 تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی

5) 2043 تک یورپ مسلم حکمرانی میں آئے گا اور 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی

6) انسان 2028 تک زہرہ پر جائے گا

7) 2170 میں دنیا میں شدید قحط، 3005 میں انسان مریخ پر ہوگا اور وہاں جنگ ہوگی

8) 3797 سےزمین کی تباہی کا آغاز ہو گا اور 5079 کائنات کے خاتمے کا سال ہوگا




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version