ہوم Breaking News 23 فٹ لمبی ساڑھی، نامور اداکارہ عجیب مشکل میں پھنس گئیں

23 فٹ لمبی ساڑھی، نامور اداکارہ عجیب مشکل میں پھنس گئیں

0


 

میٹ گالا میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ تقریب کے دوران عجیب مشکل میں پھنس گئیں۔

عالیہ بھٹ نے رواں سال میٹ گالا میں اپنا ڈیبیو کیا تھا جہاں انہوں نے ‘گارڈن’ تھیم پر 23 فٹ لمبی ساڑھی پہنی تھی جو سب کی توجہ کا مرکز رہی۔

اگر اس ساڑھی کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ نے پیسٹل ٹن والی 3D ساڑھی پہنی تھی جس میں پھولوں کی دیدہ زیب اور سیکوئنز کے ساتھ پینل ورک شامل تھا۔

عالیہ نے میٹ گالا میں اپنے لباس کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس ساڑھی کو کل 163 کاریگروں نے بنایا تھا اور اس ساڑھی کو بنانے میں کل 1905 گھنٹوں کی محنت لگی تھی، جس میں تمام کام ہاتھ سے کیا گیا تھا۔

حال ہی میں اداکارہ نے بھارت کے مشہور کامیڈی شو میں شرکت کی جہاں اداکارہ سے ان کی ساڑھی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس حوالے سے عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اس طرح کے کپڑے پہنتا ہے تو وہ واش روم نہیں جا سکتا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس ساڑھی کو پہننے کے بعد میں 6 گھنٹے تک باتھ روم نہیں جاسکی تھی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version