ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے 25 مارچ کو تعطیل کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی پر 25مارچ کوتعطیل کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ایم پی اے سنجےکمارکی درخواست پروزیراعلیٰ نے تعطیل کے نوٹیفکیشن کی ہدایت کی۔
خیال رہے ہرسال 23 مارچ کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا جاتاہے، تاحال ابھی تک وفاق کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
صرف ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا ہے۔