ہوم Breaking News 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان پر فرد جرم...

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی

0


9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔

بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی، اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کمرہ عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی۔

بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، عمر ایوب، شیخ رشید، فواد چوہدری، زرتاج گل، راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سےعدالت کے دائرہ اختیار کو چیلینج کرنے کی درخواست پر دلائل دیے گئے، اسپیشل پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ نے دلائل دیے گئے۔

بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمےمیں بانی پی ٹی آئی سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں، 23 ملزمان کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version